پاکستان:لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

139

اسلام آباد:پاکستان کی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ ’اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔‘اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ہے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازعہ۔

’صدر علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر۔ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرص ہے۔‘