ناندےڑ :31ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز) پاپولر فرنٹ آف انڈےا کی جانب سے قومی اسکالرشپ کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس ضمن میں 30 دسمبر 2018 بروز اتوار ایک تقریب کا انعقاد ثناءجو نیئر کالج نعمانیہ نگر ناندےڑ پر کیا گیا ۔ پاپولر فرنٹ آف اپنی مکمل ذمہ داری کے ساتھ ہر سال اس کا انعقاد کرتاہے ، اور قوم کے ان نونہالوں کو جو ماےوس ہو کر اپنی تعلیم کو ترک کرنے کے در پہ ہوتے ہیں ان میں امید کی اےک کرن جگانے کا کام کرتا ہے تا کہ ملک و قوم کو اس سے استفادہ حاصل ہو سکے اور قابل قدر طالب علم تعلیم کے مےدان مےں اپنے جو ہر دکھا سکے۔ اس سال تنظیم کی جانب سے ناندےڑ و پربھنی ان دو اضلاع کے تقریباََ بائیس طالب علم کو اس اسکالر شپ کے لےے منتخب کےا گےا تھا ۔ ان طلبا ءو طالبات کو ثناءجونیئر کالج پر منعقدہ تقریب مےں تعلیمی راہنمائی کے بعد ان کے اعزاز سے نوازا گےا۔ اس تقریب مےں جناب مفتی خالد شاکر صاحب امام و خطیب مسجد خواجگان نظام کالونی ناندےڑ، جناب مفتی احمد صاحب امام و خطیب مسجدقرےشےہ منےار گلی ناندےڑ ، جناب جی۔ اےس ۔ شےخ صاحب ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر،ائےر پورٹ پولس اسٹےشن ناندےڑ اور جناب احتشام الدین صاحب ڈائریکٹر ثناءاسکول ناندےڑ نے طلباءو طالبات کو مبارکباد دی اور مستقبل مےں پر عزم ہو کر اپنی قابلےت کے بل پر اعلیٰ سے اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی تاکید کی ، ہمےشہ پرجوش رہنے اور ماےوسی سے دور رہ کر اپنی منزل پر نظر رکھنے اور اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنے کی ہداےت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے رےاستی جنرل سکرےٹری معراج انصاری صاحب ، سکر ےٹری جناب عابد علی صاحب ، ضلع صدر جناب احمر ندیم صاحب ، ضلع سکرےٹری جناب اسحاق انصاری صاحب نے اپنے خےالات کا اظہار کےا اور طلبہ کو روشن مستقبل کے لےے کوشش کرنے کی بابت ہمت افزائی کی ۔پروگرام ڈائرےکٹر جناب سےد زبےر احمد صاحب اور پروگرام کنوےنےئر جناب عبدالندیم صاحب نے پروگرام کو کامےابی کے ساتھ اختتام پہنچاےا۔ اس کے علاوہ تنظیم کے اراکین جناب محمد عبدالعظیم صدیقی صاحب، سےد وسیم ، رضی الدین ، ندیم ہاشمی، محمد مشتاق، محمد رفیق، اور دوسرے احباب بھی حاضر تھے۔