پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد مدرسین کی تقرری کے لیے لازمی TAIT امتحان کی تاریخوں کا اعلان
حکومت کے کمپیوٹر سِسٹم PAVITRA کے ذریعے مدرسین کی تقرری کا راستہ کھلا
ریاستِ مہاراشٹر کے تمام خود مختار مقامی اِداروں ( Local Bodies) جیسے نگر پریشد، نگرپالیکا، مہا نگر پالیکا اور ضلع پریشد کی اسکولوں نیز نجی انتظامیہ (Private Management) کی اسکولوں میں (اقلیتی تعلیمی اداروں کے علاوہ) حکومت کے کمپیوٹر سسٹم PAVITRA کے ذریعے مدرسین کی تقرری کے لیے ’’ مدرس لیاقت اور ذہانت آزمائش ‘‘ ( TAIT Aptitude and Intelligence Test – Teacher) امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ اسی امتحان میں ملنے والے نشانات (Marks) کی میرٹ (Merit) کی بنیاد پر مدرسین کی تقرری ہوتی ہے۔ یہ امتحان آن لائن طریقے سے لیا جاتا ہے۔ PAVITRA سسٹم کے ذریعے پہلی مرتبہ یہ امتحان سن 2017ء میں لیا گیا تھا۔ امتحان آن لائن ہونے کی وجہ سے امیدواروں کی الگ الگ بیچیز (Batches) بنا کر 12 تا 21 ؍ دسمبر 2017 ء کے درمیان مختلف مرحلوں میں لیا گیا تھا۔
آج پانچ سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی حکومت نے دوبارہ اس امتحان کا اہتمام نہیں کیا۔ اس کی وجہ سے مدرسین کے طور پر تقرری پانے کے لیے امیدواروں میں بڑی بے چینی پائی جا رہی تھی۔ ایک لمبے عرصے ریاست بھر کے امیدوار اس امتحان کا بڑی بے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ خدا خدا کرکے آج ریاستِ مہاراشٹر کے ماتحت کام کرنے والی پونا کی ’’ پریکشا پریشد ‘‘ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکیشن جاری کر کے اس امتحان کی تاریخوں کا اعلان کیا۔
پریشا پریشد کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس مرتبہ بھی اس امتحان کا آن لائن طریقہ پر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس امتحان کے لیے اہل امیدواروں سے عریضے بھی آن لائن طریقے سے طلب کیے جارہے ہیں۔
امتحان کا نظام الاوقات ( Time Table) اس طرح ہے۔
تفصیلات و مقررہ مدت
1 آن لائن عریضہ بھرنے کے لیے ویب لنک https:/ibpsonline.ibps.in/mscepjan23/
2 آن لائن عریضہ بھرنے کی مدت 31.1.2023 سے 8.2.2023 تک۔
3 آن لائن طریقے سے امتحان کی فیس بھرنے کی آخری تاریخ 8.2.2023 کو 23.59 بجے تک۔
4 ہال ٹکٹ حاصل کرنے کی مدت 15.2.2023 سے امتحان تک۔
5 آن لائن امتحان کی تاریخیں 22.2.2023 سے 3.3.2023 تک۔
(داخلہ لینے والے امیدواروں کی تعداد اور دستیاب بنیادی سہولیات
کے مطابق اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے.)
٭ امتحان کا ذریعہ (Medium)، امتحان کا نصاب، امتحان دینے کی اہلیت، عریضہ بھرنے کا طریقہ اور مدّت سے متعلق نوٹیفکیشن َ ریاست مہاراشٹر کی ’’ پریکشا پریشد ‘‘ کی ویب سائٹ http://www.mscepune.in پر دستیاب ہے۔
٭ عریضہ بھرتے وقت امتحان دینے والے امیدواروں نے دسویں جماعت، بارہویں جماعت، ڈپلومہ، ڈگری وغیرہ تعلیمی اور پیشہ ورانہ اہلیت کی معلومات اسی طرح امیدوار ’’ معذور ‘‘ اور ’’ محفوظ ‘‘ زمرے میں ہونے پر اس کی معلومات اصل اسناد ( Original Certificates) کی مدد سے بھریں۔ اسکین کی ہوئی حالیہ رنگین تصویر، دستخط، بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کا نشان، اور خود کا دستخط کردہ ایفی ڈیوٹ (Affidavit) آن لائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔
٭ مذکورہ امتحان اور مستقبل میں کی جانے والی کارروائی کے لیے امیدواروں سے ایس۔ایم۔ایس، ای ۔میل کے ذریعے رابطہ کیا سکتا ہے۔ اس لیے امیدواروں نے خود کا موبائل نمبر اور درست ای ۔میل آئی۔ڈی دینا چاہیے۔
٭ آن لائن عریضے کے ساتھ کسی بھی طرح کی اسناد کی نقول منسلک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسناد کی تصدیق کا حق محفوظ رکھتے ہوئے امیدواروں کو امتحان کے لیے عارضی داخلہ دیا جائے گا اور نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ آن لائن عریضہ میں دی گئی معلومات اور اصل اسناد میں تفاوٗت پایا جانے پر کسی بھی سطح پر امید واری ردّ کر دی جائے گی۔
یہ نوٹیفکیشن آج 31 ؍ جنوری 2023ء کو ریاست مہاراشٹر کی پرکشا پریشد کے اسسٹنٹ کمشنر شری وجئے کمار راٹھوڑ کی دستخط سے پونے سے جاری کیا گیا ہے۔
( مزید معلومات کے لیے سیّد علی انجم رضوی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ Mob.9423489091 )