پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

0 5

نئی دہلی:8.جنوری۔چیف الیکشن کمشنر نے پریس کانفرس سے بتایا کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ کے انتخابات ایک مرحلہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ منی پور کے انتخابات 3 مراحل میں جبکہ اتر پردیش کے انتخابات 7 مراحل میں پورے ہوں گے۔

پہلے مرحلہ کے لئے ووٹ 14 فروری کو ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلہ میں اتر پردیش میں پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور اس مرحلہ میں یوپی کے کچھ اضلاع کے ساتھ پنجاب اور اتراکھنڈ کی تمام سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلہ کے تحت 20 فروری اور چوتھے مرحلہ کے تحت 22 فروری کو پولنگ ہوگی، ان دونوں مراحل میں صرف اتر پردیش کی سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

اس کے بعد پانچویں مرحلہ کے تحت 2 مارچ، چھٹے مرحلہ کے تحت 3 مارچ اور ساتویں اور آخری مرحلہ کے تحت 7 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ بعد کے تینوں مراحل میں یوپی کے ساتھ منی پور میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔