ممبئی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی کلیدی پالیسیوں کی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے کے فیصلے کے بعد بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں زوردار تیزی درج کی گئی۔بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسری انڈیکس سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 76 پوائنٹس کے اضافے سے 49،277.09 پر کھلا اور بعد میں 49،826.21 کی اعلی سطح پر بھی چڑھ گیا۔ ابھی سینسیکس 499.43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49700.82 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے ۔نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14716.45 پوائنٹس پر کھلا اور یہ کھلتے ہی یہ 14867.55 پوائنٹس کی بلند سطح پر کھلا۔ تاہم ، اس دوران یہ 14649.85 پوائنٹس تک گرا۔ ا س وقت یہ 145.95 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد مضبوط ہوکر 14829.45 پر کاروبار کررہا ہے


اپنی رائے یہاں لکھیں