پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں تین کارتوس کے ساتھ ایک شخص گرفتار

نئی دہلی 05 مارچ (یواین آئی) پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں گھستے ہی ایک شخص کو جمعرات کے روز اس وقت سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا جب وہ تین کارتوس کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔


نئی دہلی ضلع کے پولیس ڈپٹی کمشنر ایش سنگھل نے یہاں بتایا کہ غازی آباد کے رہنے والے اختر خان (44) نامی ایک شخص گیٹ نمبر آٹھ سے پارلیمنٹ کے اندر جا رہا تھا۔ اس کی جیب سے تین کارتوس برآمد کئے گئے۔


اختر نے اگرچہ سکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ وہ اندر جانے سے پہلے باہر رکھنا بھول گیا۔ سکیورٹی اہلکار نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر اختر سے پوچھ گچھ کی اور اس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔