پابندی کے بعد ناندیڑمیں مزید تین پی ایف آئی عہدیداران کی گرفتاری

1,233

ناندیڑ:28ستمبر۔ (ورق تازہ نیوز)مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعدآج ناندیڑمیںمزید تین عہدیداران کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جنہیں عدالت میں پیش کرنے پر جج نے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

اتوارپولس اسٹیشن کے پولس انسپکٹر بھگوان دھبڈگے نے احتیاطی کارروائی نمبر 1۔ 2 اور 3 کے مطابق عامر خان امجد خان (35سال) کمپیوٹر آپریٹر حیدرباغ ناندیڑ، عبدالندیم عبدالوحید (33سال) کمپیوٹر آپریٹر۔ حمیدیہ کالونی ناندیڑ، عطا الرحمن شیخ احمد (34) ربڑ اسٹامپمیکر مدینہ نگر ناندیڑ کوگرفتار کرکے انکے خلاف کاروائی کی۔اس کیس میں ملزمین کی جانب سے عدالت میںجواب دیتے ہوئے ایڈووکیٹ سید اریب الدین نے کہا کہ ان تینوں کے خلاف کوئی جرم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔