پائلٹ ابھینندن کی رہائی کیلئے پاکستان کی نے یہ شرط رکھی

اسلام اباد ۔ہندوستانی فضائیہ کے جانباز پائلٹ ابھینندن کو پاکستان رہا کرنے کو تیار ہو گیا ہے ، لیکن اس کے لئے اس نے ہندوستان کے سامنے ایک شرط رکھی ہے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالات معمول ہوئے تو وہ ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کو رہا کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا یہ بیان تب آیا ہے جب پاکستان نے اپنے ائیر اسپیس میں ہندوستان کے دو جنگی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ بدھ کے روز پاکستانی فضائیہ کے حملے کا جواب دینے کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ 21 طیارہ پاکستان کی سرحد کے اندر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارہ کے پائلٹ ابھینندن کو پاک فوج نے اپنی حراست میں لے لیا۔ پہلے پاکستان نے دو ہندوستانی پائلٹوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی تھی لیکن اس کے بعد پاکستانی فوج نے بتایا کہ ایک ہی ہندوستانی پائلٹ ان کے قبضے میں ہے

Leave a comment