• 425
    Shares

دبئی، 17 اگست (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں ہونے والے 2021 مرد ٹی-20 عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ 24 اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان ایک -دوسرے سے نبرد آزما ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو ڈبل ہیڈر مقابلے کے ساتھ شروع ہوگا۔

صبح میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی(پی این جی) کے درمیان گروپ بی کا کوالیفائر مقابلہ ہوگا تو وہیں شام کو گروپ بی کی دوسری ٹیمیں اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔گروپ اے کی ٹیمیں آئرلینڈ، نیدر لینڈ، سری لنکا اور نامیبیا اگلے دن ابوظہبی میں ایکشن میں ہوں گی۔ سپر12 کے لیے کوالیفائر مقابلے 22 اکتوبر تک چلیں گے۔ تمام گروپ میں سینیئر دو ٹیمیں سپر 12 مرحلہ کے لیے آگے بڑھیں گی۔ ٹورنامنٹ 23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔