• 425
    Shares

17اکتوبر سےشروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرائز منی کا اعلان کردیا، فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز( یعنی 12 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد) کی رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز یعنی (13 کروڑ 66 لاکھ پاکستانی روپےسے زائد) کی انعامی رقم دی جائے گی، سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو چار چار لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ سپر 12 میں ناک آؤٹ ہونے والی ٹیمیں 70، 70 ہزار ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی ۔

پہلے راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے ، پہلے راؤنڈ میں باہر ہونےوالی ٹیموں کو40، 40 ہزار ڈالرز بھی دیے جائیں گے،یوں مجموعی طور پر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 56 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

اگر سپر 12 کے راؤنڈ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے کوئی ٹیم ورلڈ کپ جیتتی ہے تو اس کے اکاؤنٹ میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 32 کروڑ سے زائد کی رقم جمع ہوجائے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔