ممبئی : بالی ووڈ / ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما کی سیٹ پر خودکشی : ساتھی اداکار شیزان خان گرفتار

2,315

ممبئی: ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما نے ممبئی سے ملحقہ علاقے نائگاؤں میں ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پھانسی کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق سہ پہر 3 سے 3.30 بجے کے قریب اداکارہ تیونشا کی لاش میک اپ روم کے باتھ روم میں لٹکی ہوئی ملی۔ سیٹ پر موجود لوگ انہیں جوچندرا کے قریبی اسپتال لے گئے۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اے این آئی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’ٹیلی ویژن اداکارہ تیونشا شرما نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔‘

ساتھی اداکار گرفتار

ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما نے ممبئی سے ملحقہ علاقے نائگاؤں میں ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پھانسی کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

ممبئی پولیس نے اداکارہ تیونشا شرما کے ساتھی اداکار شیزان خان کو خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا: والیو پولیس

اے این آئی کے مطابق تیونشا نے ٹیلی ویژن شو ’بھارت کا ویر پتر۔ مہامنتر پرتاپ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔

بعد ازاں انہوں نے کئی شوز میں ادکاری کے جوہر دکھائے جن میں چکرورتن اشوکا سمراٹ، گبرپونچھ والا، شیر پنجاب: مہاراجا رنجیت سنگھ، انٹرنیٹ والا لو اور عشق سبحان اللہ شامل ہیں۔انہوں نے فتوراور باربار دیکھو جیسی انڈین فلموں میں بھی چھوٹے موٹے کردار ادا کیے۔’فتور‘ میں انہوں نے کم عمر کترینہ کیف کا کردار ادا کیا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تیونشا نے خود کشی سے کئی گھنٹے پہلے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں میک اپ کرنے کے بعد شوٹنگ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔