ٹی ایم سی اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان نے شب برات کے پیش نظر ممبرا کے قبرستانوں میں صفائی کروائی
تھانے (آفتاب شیخ)
شب برات کے پیش نظر تھانے مونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) نے شہر بھر کے قبرستانوں کی صفا ف صفائی کروایا اور وہاں دواوں کا چھڑکاوکروایا ۔امسال شب برات پر کافی بھیڑ امڈنے کی توقع ہے اسی کے پیش نظر ممبرا کے سینئر کارپوریٹر اور کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) نے آج شہر کے درگاہ قبرستان ، کوسہ قبرستان، اور نیو قبرستان کوسہ کی صفائی کرواتے ہوئے یہاں سے کئی ٹیمپو بھر کے کچر ا نکلوایا ساتھ ہی دواوں و دھواں کا چھڑکاو اور دھواں کرویا ۔اشرف پٹھان نے بتا یا کہ گذشتہ دو سال میں کورونا مہاماری میں اموات کی شرح میں قدر حد اضافہ ہوا ہے ہمارے درمیان سے سیکڑوں افراد اس دارفانی سے کوچ کر گئے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امسال شب برات کو قبرستانوں میں لوگوں کی کافی بھیڑ امڈ سکتی ہے ۔ جس پر ابھی سے تیاری کر کے نہ رکھا گیا تو عین موقع پر کافی دشواری ہوگی انھوں نے بتایا کہ شہر کے تینوں قبرستانوں میں صفائی ہونے سے یہاں کافی جگہ ہوگئی اندر کے راستے اور وضو خانہ ، طہارت خانہ ، فاتحہ پڑھنے کی جگہوں پر دوائیں چھڑکیں گئیں لائٹ و پانی کا نطام چیک کیا گیا تاکہ زائرین کو اس دن کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔