ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے آج چہارشنبہ کو ممبئی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ٹی آر پی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کرنے یا پھر ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے سے تین دن قبل پیشگی نوٹس جاری کریں اور پھر انہیں گرفتار کریں نیز وہ بھی اس صورت میں ہی کیا جا سکتا ہے جب دوران تحقیقات پولیس کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت دستیاب ہو جائے۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ گوسوامی کی جانب سے ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے میں ممبئی پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران دیا، جسے آج عدالت نے دونوں فریقین کی ابتدائی بحث کے اختتام کے بعد سماعت کے لئے قبول کر لیا۔ جسٹس ایس ایس شندے اور منیش پٹیل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ درخواست گزار گوسوامی کے خلاف کارروائی سے قبل اگر ممبء پولیس نوٹس جاری کرتی ہے تو عرض گزار کو اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لئے آزاد ہے۔ دوران سماعت عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ “درخواست گزار (ارنب گوسوامی) کی طرف سے پولیس کے خلاف سنگین خرابیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں