لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کورونا کے خطر ے کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ سبھی ریاستوں کے وزراء اعلی کی میٹنگ کا استقبال کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کورونا ٹیکہ کاری مہم کو قومی پالیسی کے تحت اور آسان بنایا جائے ۔محترمہ مایاوتی نے چہارشنبہ کو ٹوئٹ کیا’ ملک میں خطرناک کورونا کے قہر کو دوبارہ بڑھنے کے خطرے کے پیش نظر پی ایم نریندر مودی کے ذریعہ آج سبھی وزرائاعلی کی بلائی گئی میٹنگ صحیح قابل استقبال ہے ۔ ویسے ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو قومی پالیسی کے تحت مرکزی و ریاستی حکومتین اسے اور تیز و منظم بنائیں تو بہتر ہے ۔ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے غریبوں کو مفت ویکسینیشن کی سہولیت دستیاب کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’کورونا قہر کی وجہ ملک کی عوام الناس کو ہونے والے مختلف قسم کی مشکلات و پریشانیوں وغیرہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے خاص غریبوں، محنت کش افراد و مڈل فیملیز کومفت میں کورونا ویکسین کا انتظام کرنے کی اپیل کی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں