ٹیم انڈیا پر اسپاٹ فکسنگ کاالزام‘پڑھئے کس نے عائد کیا
نئی دہلی :22اکتوبر ۔(ایجنسیز)سال 2014 میں انگلینڈ دورے پر ٹیم انڈیا نے لارڈس کے میدان پر میزبان ٹیم کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی تھی۔ ہندوستانی ٹیم کو اس تاریخی میدان پر 28 سال بعد جیت حاصل ہوئی تھی۔ تاہم اب اس تاریخی جیت پر ایک داغ لگتا نظر ا?رہا ہے۔ الجزیرہ چینل کا دعویٰ ہے کہ یہ میچ فکس تھا۔الجزیرہ نے اتوار کے روز ڈاکیومینٹری میں دعویٰ کیا ہے کہ اس میچ میں اسپاٹ فکسنگ ہوئی اور اس میں انگلینڈ کے کھلاڑی شامل تھے۔ تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس بات سے انکار کیا ہے۔صرف انگلینڈ ہی نہیں ا?سٹریلیا کے کھلاڑیوں پر بھی اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگے ہیں۔ ا?ئی سی سی کے رڈار پر چل رہے مبینہ میچ فکسر انل منور نے دعویٰ کیا ہے کہ 2011 سے 2012 کے درمیان چھ ٹسٹ، چھ ون ڈے اور تین ورلڈ ٹی 20 میچوں میں فکسنگ ہوئی۔ کرکٹ ا?سٹریلیا نے بھی اسپاٹ فکسنگ کو پوری طرح غلط بتایا ہے۔ جلد ہی ا?سٹریلیائی کرکٹ بورڈ اس پر بیان جاری کر سکتا ہے۔اس ڈاکیومینٹری کا نام ’ کرکٹ کے میچ فکسرس: دی منور فائلس‘ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 2011 میں ہندوستان -انگلینڈ کے بیچ کھیلا گیا لارڈس ٹسٹ، رواںa سال جنوبی افریقہ-ا?سٹریلیا کا کیپ ٹاون ٹیسٹ بھی شک کےدائرے میں ہے۔ 2011 ورلڈ کپ کے پانچ میچ اور 2012 میں سری لنکا میں ہوئے ورلڈ ٹی 20 میں تین میچ میں بھی فکسنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈاکیومنٹری میں 2012 میں یو اے ای میں انگلینڈ۔ پاکستان کے بیچ ہوئے تین ٹسٹ میچوں میں ہوئی کامیاب اسپاٹ فکسنگ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔