ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کردی۔ویڈیو میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہی ہیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔

ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے لکھا کہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا گیا اس کا جواب بہت جلد مل جائے گا۔

دوسری طرف مفتی قوی کا جیو نیوز سے کہنا تھا کہ ایک ٹی وی پروگرام کے لیے حریم شاہ اور مجھےکراچی بلوایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہوٹل میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا، کہ حریم شاہ اچانک کمرے میں آئی اور تھپڑ مار کر چلی گئی۔

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہہ حریم شاہ نے بتادی

https://wp.me/pacC8F-wHZ