ربیع الاول کے ماہ مبارک میں ویسے تو سیرت رسول ﷺ پر بہت سے پروگرام لیے جاتے ہیں جس میں پیارے نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی مبارک سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔
اسوہ رسول ﷺ زندگی سے جڑے ہر شعبے میں انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔ آقائے دو جہاں کی پیدائش کی نسبت سے ربیع الاول کے موقع سے جب ہر طرف سیرت رسول کا تذکرہ ہوتا رہتا ہے تو وہ لوگ بھی متوجہ ہوتے ہیں جو دیگر ایام میں ادھر توجہ نہیں کرتے ،بہت سے پروگرام کے ساتھ ساتھ نعت رسول ﷺ اور مضامین بھی سوشل میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں،
سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع میں ٹوئٹر ایک ایسا موثر ذریعہ ہے جس پر سنجیدہ اور انٹلکچول اور پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں ٹوئٹر ٹرینڈ کے ذریعے آپ ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہت سے اداروں اور افراد کو ٹیگ کرتے ہوئے راست میسج پہنچایا جا سکتا ہے، جس سے سیرت رسول ﷺ کی تحقیق و مطالعہ کی طرف راغب کرایا جا سکتا ہے ۔
اسی لیے بروز اتوار ۹ اکتوبر کو ٹھیک ۱۲ بجے سے KnowMuhammad# کے پیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹر ٹرینڈ چلایا جائے گا جس میں ٹوئٹر صارفین کو شامل ہونے کی درخواست ہے https://twitter.com/syedimran641/status/1578679393639354368?t=eQSgkq01B1eeN9Z_COmJIg&s=08
