ٹرین میں رات دس بجے کے بعد موبائل فون پر گانے سننے کی مخالفت

224

نئی دہلی: 17ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)انڈین ریلوے بورڈ نے مسافروں کی شکایت پر رات کے وقت ٹرین میں سفر کرنے پر کچھ اصولوں میں تبدیلی لائی ہے۔ایسی شکایت تھی کہ کچھ مسافر ٹرین میں رات میں دیرتک موبائل فون پرگفتگو کرتے ہیں اورفلمی گیت وغیرہ سنتے ہیں جس سے مسافر سو نہیں پاتے ۔

اس لئے اب رات دس بجے کے بعد کوئی شخص موبائیل فون پر زور سے گفتگو نہیں کرسکیں گ اور گانے وغیرہ نہیں سن سکیں گے ۔ اگر کوئی ایساکرتا ہے تو مسافروں کی شکایت کے بعد اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔