ٹرینٹ بولٹ بھارت کیخلاف شاہین آفریدی بننے کے خواہشمند

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھارتی اوپنر روہت شرما کے خلاف شاہین آفریدی کا پلان دہرانے کے لیے تیار ہیں۔ٹرینٹ بولٹ کہتے ہیں کہ امید کرتا ہوں مجھے بھی بھارت کے خلاف ویسی ہی سوئنگ ملے جیسی شاہین آفریدی کو ملی۔

یاد رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔میچ کے آغاز میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے پہلی ہی گیند پر روہیت شرما کو آؤٹ کردیا تھا۔