مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8فلسطینیوں کی تدفین کردی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نواحی علاقے اریحا میں جمعہ کے روز المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ تمام افراد کو جنوبی نابلس میں عقربا کے مقام پر سپرد خاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں فلسطین کی سرکردہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں