ٹرک پررکھ کر منتقل ہونے والا جہاز انڈر پاس میں پھنس گیا۔ ویڈیو دیکھیں

2,363

حیدرآباد: آندھراپرد یش کے ضلع باپٹلہ میں ہفتہ کی شام ایک ہوائی جہازجسے ٹرک پرمنتقل کیا جارہا تھا‘ سڑک کے انڈرپاس میں پھنس گیا۔وشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارم پر ویڈیوکے وائرل ہونے کے بعد یہ واقعہ منظرعام پر آیا۔ مختلف مقامات سے عوام کی بڑی تعداد پھنسے جہاز کے مقام پہونچ گئی تاکہ اس جہاز کے پاس کھڑے ہوکرسیلفی بناسکے۔

 

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے ایک شخص جو پستہ ہاوز چلاتے ہیں‘ایروپلین ریسٹورنٹس کے قیام کے لئے ایک استعمال شدہ طیارہ خریداتھا۔اس جہاز کوٹریلرآف ٹرک کے ذریعہ کوچی سے حیدرآباد منتقل کیا جارہاتھا کہ ضلع باپٹلہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ جہاز‘ہفتہ کی شام‘کورسی پاڈو کے مقام پر سڑک انڈرپاس میں پھنس گیا جس کی وجہ سے اس مقام پرچندگھنٹوں تک ٹرافک نظام میں خلل پڑا‘تاہم ڈرائیور بحفاظت جہاز کو انڈر پاس کے نیچے سے لیجانے میں کامیاب رہا۔

میڈامیٹلا کے سب انسپکٹر شیواکمارنے میڈیا کے نمائندوں کوبتایا کہ ٹریلر کے ڈرائیور‘ ٹرافک کے ڈائیورشن سے بے خبرتھا جس کے نتیجہ میں یہ جہاز پھنس گیا۔ آخرکار بحفاظت جہاز کو باہرنکالاگیا اور ٹریلر ٹرک اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔