ٹاملناڈو میں شادی : جوڑے کو پٹرول ، سلنڈر اور پیاز کا تحفہ

چینائی : ٹاملناڈو میں کل ایک شادی ہوئی جس میں دوست احباب اور دیگر مہمانوں نے دولہا اور دلہن کو روایتی تحفوں سے ہٹ کر مہنگائی کے اس دور میں پٹرول، ایل پی جی سلنڈر کا تحفہ دیا اور پیاز کے ہار پہنائے۔ اشیائے ضروریہ کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر مہمانوں نے غیرروایتی تحفے دے کر اس کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ دولہا دلہن یہ تحائف قبول کرکے ہنس رہے تھے۔ سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوا جس پر عوام نے بھی اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جو موجودہ مہنگائی سے بہت پریشان ہیں ۔

Leave a comment