دوسری خوراک کے 14 یوم بعد اثر ہوگا

نئی دہلی : مرکزی معتمد صحت راجیش بھوشن نے آج کہاکہ کوویکزین یا کووی شیلڈ کورونا وائرس ویکسین کے دو ٹیکوں کے درمیان 28 دن کا وقفہ رہے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ویکسین کی اثرپذیری دونوں ٹیکے لگانے کے 14 روز بعد شروع ہوگی۔ اِس لئے یہ ضروری ہے کہ کوویڈ سے متعلق احتیاط اور دیگر اقدامات برقرار رکھے جائیں۔ اِس دوران سارے ہندوستان میں کوویڈ ۔ 19 کے خلاف ٹیکہ اندازی کی مہم کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ زائداز 56 لاکھ کووی شیلڈ ویکسین ٹیکے پونے سے منگل کو ہندوستان کے 13 شہروں کو پہنچائے گئے جبکہ ٹیکہ اندازی کا عمل 16 جنوری کو شروع کیا جانا ہے۔ وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ ملک کے مختلف شہروں کو پونے سے ویکسین کے 56.5 لاکھ ٹیکے منتقل کرنے کے لئے 9 پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں