گوہاٹی : حج کمیٹی آف انڈیا نے ایک نمایاں تبدیلی کے تحت اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی مسلمان کو سفر حج کی اجازت نہیں رہے گی تاوقتیکہ وہ کووڈ۔19 ویکسین کے دو خوراک لے لیں ۔ حج کمیٹی نے کورونا ویکسین کی ٹیکہ اندازی سے متعلق ایک نوٹس حج 2021 ء کیلئے درخواست دینے والوں کیلئے جاری کی ہے ۔ نوٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر صحت اور کونسل جنرل ہند متعینہ جدہ کے پیام کے مطابق سعودی سلطنت کو آنے والے تمام عازمین حج کو روانگی سے قبل ویکسین کے دو ڈوز لینا ضروری ہوگا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں