بالی ووڈ اداکار و سیاستدان پریش راول ویکسین لگوانے کے دو ہفتے بعد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں پریش راول نے کہا کہ ’بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

پریش راول نے کہا کہ ’حالیہ 10دنوں میں جو بھی لوگ مجھ سے رابطے میں رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ بھی لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔‘

بالی ووڈ اداکار کا سوشل میڈیا پیغام دیکھنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاگو ہے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل پریش راول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کورونا ویکسین لگوا رہے تھے۔

پریش راول نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عامر خان، رنبیر کپور، امتیابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان اور رنگاناتھ مدھون شامل ہیں۔

ویکسین لینے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ تو کووڈ پازیٹیو ہونے پر مودی جی کا نام کیوں نہیں لیا ٹوئٹر پر صارف کا سوال