ویڈیو: یوپی کے ہاسپٹل میں نماز کی ادائیگی کا ویڈیو وائرل

657

پریاگ راج: اترپردیش کے پریاگ راج میں ایک سرکاری ہاسپٹل میں مریض کی تیماردار نے وارڈ کے باہر نماز ادا کی، جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا، تاہم پولیس نے کہا کہ کسی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا ہے۔

https://twitter.com/BharatVarma3/status/1573347726649356288?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1573347726649356288%7Ctwgr%5Efdef62ed933ca7c9918ac74b017467daacd3546f%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.munsifdaily.com%2Fsocial-media-news%2Fa-video-of-offering-prayers-in-a-hospital-in-up-has-gone-viral%2F
بہرحال ہاسپٹل کے حکام نے بتایا کہ خاتون اور ہاسپٹل کے ارکانِ عملہ کو ایسی کسی بھی سرگرمی کے خلاف انتباہ دے دیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو واٹس ایپ گروپ اور دیگر پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا تھا، جس میں تبصرہ کیا گیا تھا کہ عام مقامات پر نماز ادا کرنا غیرقانونی ہے۔سوشل میڈیا پر کئی افراد نے یہ سوال اٹھایا کہ اگر کوئی اپنے عزیزوں کی صحت کے لیے نماز ادا کرتا ہے یا دعا کرتا ہے تو اس میں غلط کیا ہے۔