ویڈیو: ہندوستانی فضائیہ کی اسٹرائک پر اسد الدین اویسی کا بیان
A Owaisi: Was expecting this sort of response within 2-3 days after Pulwama blast. Welcome this. We stand with govt. Though Foreign Secy called it non-military action,it’s a step I was expecting govt will take long time back. I hope govt will now go after Masood Azhar&Hafiz Saeed pic.twitter.com/eYgHAfrt7c
— ANI (@ANI) February 26, 2019
نئی دہلی:ہندوستانی فضائیہ کی ایئر اسٹرائک پر آل انڈیا مجلس المسلمین کے چیف بیرسٹر اسدالدین اویسی نے بھی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا که ہمیں اسی طرح کی کارروائی کی امید تھی۔ پلوامہ دہشت گرد حملے کے بعد ہمیں اس بات کی امید تھی که اگلے 2-3 دن میں اس طرح کی کارروائی کی جائیگی، ہم اس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اب مسعود اظہر اور حافظ سعید کو ڈھیر کرو
حالانکہ اویسی نے خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا که انہوں نے اس کارروائی کو غیر فوجی کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ ایسا قدم ہے جسکی میں خود آس لگائے بیٹھا تھا۔ مجھے امید تھی که سرکار یہ قدم پہلے ہی اٹھا لیگی، مجھے امید ہے که اب بھارت سرکار مسعود اظہر اور حافظ سعید کو بھی نشانہ بنائیگی۔ بتا دیں که آج صبح ہی بھارتیہ ائیر فورس نے جیش محمد کے کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے اسے تباہ و برباد کر دیا تھا.
وڈیو