ویڈیو : مہاراشٹر میں پی ایف آئی پر کارروائی کے دستاویزات عام لوگوں کے سامنے پیش کیے جائیں : پرکاش امبیڈکر

488

پونہ : (ورق تازہ نیوز) مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی کے دستاویزات عام لوگوں کے سامنے پیش کیے جائیں۔ ہم تفتیشی ایجنسیوں کو چیلنج کرنے کے ان کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ انھیں کاروائی کے دستاویزات اور ثبوت عام کرنے چاہئے۔

ونچیت بہوجن اگھاڑی ایک سیاسی پارٹی کے طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ مرکزی ایجنسیوں نے یہ قدم کیوں اٹھایا؟ آپ کے پاس ان کے خلاف کیا ہے؟آپ نے جو دستاویزات جمع کی ہیں ان میں کتنے فنڈز ملے؟ ملک دشمن سرگرمیوں کی کتنی دستاویزات موصول ہوئیں؟ یہ جانکاری اگلے 24 گھنٹوں میں عوام کے سامنے پیش کرے۔

اگر تحقیقاتی ایجنسیاں 24 گھنٹے کے اندر اس کا تعین نہیں کر پاتی ہیں تو عام آدمی سمجھے گا کہ یہ چھاپے صرف بی جے پی کے مسلم مخالف ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ونچیت بہوجن اگھاڑی ان چھاپوں کی مذمت کرتی ہے۔