ممبئی :17؍نومبر (یو این آئی )شیوسینا کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کی ساتویں برسی کے موقع پر جہاں کانگریس ،این سی پی ، بی جے پی اور شیوسینا کے لیڈران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا وہیں چند مسلمان بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شیواجی پارک پہنچے تھے ۔
وسطی ممبئی کے ورلی نامی علاقہ میں رہائش پذیر سماجی خادم سید اظہر کی قیادت میں مسلمانوں کے ایک گروپ نے شیوتیرتھ پہنچ کر بال ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر چند با شرع مسلم افراد بھی نظر آئے جو بال ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دکھلائی پڑے ۔
سید اظہر نے کہا کہ بال ٹھاکرے مہاراشٹر کے نیتا تھے اور ہم تمام مہاراشٹر میں رہتے ہیں لہذا ہمارا فرض بنتا ہے کہ اپنے اس محبوب رہنما کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کریں ۔