ویڈیو: آسٹریلیائی کھلاڑی کی حیران کُن فیلڈنگ

1,530

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی کھلاڑی نے باؤنڈری لائن پر اچھل کر ناقابلِ یقین چھکا بچا کر سب کو حیران کر دیا۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں زبردست فیلڈنگ کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ آسٹریلوی فیلڈر آگر نے ہوا میں اچھل کر باؤنڈری سے پار جاتی گیند کو روک کر یقینی چھکا بچالیا۔

پیٹ کمنز کی گیند پر بائیں ہاتھ کے انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان نے زوردار شاٹ کھیلی تو بظاہر محسوس ہوا کہ گیند باؤنڈری لائن پار کر جائے گی لیکن وہاں کھڑے فیلڈر نے ایک ہاتھ سے گیند کو باؤنڈری سے پار جانے سے روک دیا۔

اس شاندار فیلڈنگ پر ساتھی کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے تالیاں بجا کر آگر کو داد دی۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین آسٹریلوی فیلڈنگ کو سراہتے ہوئے حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔