ویڈیو:”مجھے اپنی مرضی سے مرنے کی اجازت دیں“ملعون وسیم رضوی کی صدرجمہوریہ ہند سے درخواست

2,097

لکھنو:28/فروری۔( ورقِ تازہ نیوز)لکھنوکاشیعہ مسلمان شخص وسیم رضوی جس نے دیڑھ سال قبل مذہب اسلام ترک کرکے ہندو دھرم(سناتن) کواپنایاتھا ‘آج ذہنی خلفشار اورپریشانی میں مبتلا ہے ۔ وسیم رضوی نے ہندو دھرم اختیار کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کرکے جتیندر نرائن سنگھ رکھ دیا ۔ ابتداءمیں ہندوسناتن دھرم میں اس معلون کی بڑی آﺅ بھگت ہوئی تھی ۔لیکن چند ماہ قبل ایک دھرم سنسد میں جتندر نارائن سنگھ عر ف وسیم رضوی نے شرکت کرکے اسلام اورمسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کی تھی جس پر کچھ افراد نے اعتراض کرتے ہوئے اس ملعون کے خلاف پولس میں مقدمات درج کروائے تھے ۔

اسے پولس نے گرفتار بھی کیاتھااورکافی دنوں تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید رہنے کے بعد اس کی رہائی ہوئی تھی ۔ اس نے سوشل میڈیا پراپنا ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اسے قدیم شہر لکھننو کی پولس بے جا پریشان کررہی ہے اس کے خلا بلا ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کئے جارہے ہیں ۔ جھوٹے مقدمات دائر کئے جارہے ہیں ۔ اس کے مالکان کی قرقی کی نوٹس جاری ہوچکی ہے ۔ اس نے بتایا کہ وہ آج اکیلا تنہا ہے ۔اناتھ ہوگیا ہے ۔میری التجا کوئی نہیں سن رہا ہے ۔

میرے خلاف فرضی مقدمہ درج کروایاگیا ہے ۔ میں نے سناتن دھرم کی سبھی تنظیموں کادروازہ کھٹکھٹایا اورالتجا کی کہ پرانے لکھنوکی پولس کی دھاندلیوں کو رُکا دیجئے ۔ مقدمے کی غیر جانبدارانہ جانچ نہیں ہورہی ہے ۔سی بی آئی سے جانچ کروادیجئے تاکہ دودھ کا دودھ ‘پانی کاپانی ہو ۔اُن ملّاوں کی بھی انکوائری کرکے ان کوبے نقاب کیاجائے جوسناتن دھرم کے رہنماﺅں کے خلاف ہیں۔ ” میں“ صدر جمہوریہ ہند کے پاس درخواست دی ہے کہ میں زندگی سے مایوس ہوچکا ہوں مجھے اپنی مرضی سے مرنے کی اجازت دیں۔ میں مزید ایک قدم خودکشی کی طرف بڑھ رہاہوں ۔ میں اکیلا ہوں میری آواز کوئی پہونچانے والانہیں “ ۔سب نے تیقن دیا کہ میری بات یوپی کے وزیراعلیٰ آدتیہ یوگیناتھ تک پہونچائیں گے۔لیکن میری بات ان تک پہونچی نہیں “ ۔ ملعون وسیم رضوی نے زوروقطار روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کرعوام الناس سے درخواست کی کہ میں مجبور ہوں‘میری مدد کیجئے ۔ آج جتیندر نرائن سنگھ عرف وسیم رضوی کی حالت ایسی ہوگئی ہے جیسے اسے
خدا ہی ملا نہ وصال ِصنم     ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے