ویڈیو:عمران خان پرحملہ کرنے والے نوجوان نے کیا کہا دیکھئے

2,018

گجرنوالا: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر ہوئے جان لیواحملے کےمعاملے میں ایک حملہ آورکی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اس نے میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کس انداز میں تمام تفصلات بتائی ہیں وہ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔یہ ویڈیو جیو نیوز لائیو کے یوٹیوب چینل سے لیاگیاہے۔

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے شخص کی مزید معلومات سامنے آگئیں

پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام نوید ولد بشیر ہے، نوید وزیرآباد کے علاقہ سوہدرہ کا رہائشی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نوید چوری کے الزام میں جیل بھی جا چکا ہے، ملزم نوید کی بیوی، بھائی اور بچوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں ملزم کی والدہ بھی شامل ہیں، ملزم کے گھر والوں سے علیحدہ علیحدہ بیان لیے جائیں گے۔

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان، فیصل جاوید سمیت کئی زخمی
پولیس کو دیے گئے ویڈیو بیان میں حملہ آور کا کہنا تھا کہ اس نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوں کہ اس کے مطابق عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اذانیں ہو رہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شورکر رہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔

گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے برسٹ چلایا پھر ایک گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سی ٹی اسکین کیا گیا، گولی آر پار ہوئی ہے، ہڈی محفوظ ہے۔