ویڈیو:باکسر نکہت زرین کا خواب آخر پورا ہوا

1,839

نئی دہلی: سلمان خان نے حال ہی میں باکسر نکہت زرین کے ساتھ اپنا مشہور گانا ’’ساتھیا تو نے کیا کیا‘‘ پر ایک ویڈیو بنایا جو باکسر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل اور انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں وہ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’لوو‘‘ کے گانے پر سلمان کے آگے پیچھے ہوتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نکہت کا ایک خواب پورا ہوگیا ہے جو سلمان سے ملاقات کا تھا۔ نکہت نے ویڈیو کو ’’خواب پورا ہوا‘‘ کے طور پر ہیش ٹیگ کیا ہے۔ویڈیو میں سلمان خان کو سیاہ پینٹ اور سفید شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ نکھت کو نیلے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ، نکہت نے لکھا، ‘‘آخر کار انتظار ختم ہوا۔‘‘

نکہت کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے کے فوراً بعد کمنٹ سیکشن میں مداحوں کے تبصروں کا سیلاب آ گیا۔

ایک مداح نے لکھا، ’’مجھے نہیں معلوم لیکن بھائی کو اس گانے پر رقص کرتے دیکھ کر میں جذباتی ہو گیا… وہ دور جسے میں چاہتا ہوں کہ دیکھ پاؤں.. آپ سے محبت کرتا ہوں بھائی، اس دلی اور اچھے احساس کے لئے نکہت کا شکریہ۔‘‘

ایک اور نے لکھا، ’’بہت بہت مبارکباد۔ آخر کار آپ ان سے ملیں ……. باکسر کے ساتھ آپ ایک اچھی اداکارہ بھی ہیں او ایم جی….. خدا آپ کو خوش رکھے۔‘‘

نکہت زرین تلنگانہ کے نظام آباد ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی ایک باکسر ہیں جنہوں نے مئی میں منعقدہ خواتین کی عالمی چیمپئن شپ میں ہندوستان کے لئے طلائی تمغہ جیتا تھا۔ نکہت کے تمغہ جیتنے کے بعد سلمان خان نے انہیں ٹویٹر پر مبارکباد دی تھی۔انہوں نے لکھا تھا اس گولڈ پر مبارک ہو نکہت… یہ دیکھ کر نکہت نے ٹویٹر پر جواب دیا کہ ایک ڈائی ہارڈ فین گرل ہونے کے ناطے، یہ میرا خواب ہے جو پورا ہو گیا ہے۔

میں کبھی یقین نہیں کر سکتی تھی کہ @BeingSalmanKhan میرے لئے ٹویٹ کریں گے۔ میں بہت آبھاری ہوں۔ میری جیت کو مزید خاص بنانے کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔ میں اس لمحے کو ہمیشہ اپنے دل میں جگہ دوں گی۔