ویڈیو:امریکی صدرجوبائیڈن ایئرفورس ون کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرگئے

657

امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کے روز پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اپنے طیارے ایئرفورس ون کی بورڈنگ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑے۔ان کی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔

اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن نے مکمل طور پر نیچے گرنے سے پہلے خود کو سنبھال لیا اور وہ سیدھے ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس ویڈیو پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔تاہم یہ پہلا موقع نہیں جب جوزف بائیڈن طیارے میں سوار ہونے کے لیے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرے ہوں۔