نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سول سروس ملازمین کو سول سروس ڈے کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی تعمیر میں ان کا ایک اہم کردار ہے ۔بدھ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ سول سروس ملازمین کو خود کفیل ہندوستان کی مہم کو مکمل کرنے میں شرکت کرنی چاہئے ۔مسٹر نائیڈو نے کہا ‘‘آج سول سروس ڈے کے موقع پر تمام سول سروس ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ہمارے جمہوری حکمرانی کے نظام میں عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں اور قوم کی ترقی کے موثر نفاذ میں آپ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وبا کے اس دور میں سول سروینٹوں نے قابل ستائش کام کئے ہیں’’۔نائب صدر نے کہا کہ اس موقع پر ، ہم سب کو مرد آہن سردار پٹیل کے ذریعہ ‘ایک بھارت ، شریستھ بھارت’ کے قومی فلسفے کے لئے عہد بند ہونا چاہئے ۔ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کاوشواس – شمولیت والی حکمرانی کی مثال ہے ۔ ‘‘ آتم نربھر بھارت کے مقصد کے مطابق ریفارم ، ٹرانسفارم’’ کے منتر کو ثابت ہونا چاہئے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں