امراوتی: ویلنٹائن ڈے پر جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے سے محبت کا اظہار لرتے اور تمام عمر ساتھ رہنے کے عہد و پیمان باندھتے ہیں وہیں ایک کالج میں طالبات سے کبھی ”محبت نہ کرنے” اور والدین کی رضامندی کے بغیر شادی نہ کرنے کا عہد لیا گیا .

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے مقامی کالج میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر طالبات سے لیے جانے والے عہد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی .

طالبات سے لیے جانے والی اس عہد کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی. سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کالج کے پروفیسر طالبات سے عہد لے رہے ہیں اور طالبات پروفیسر کے جملوں کو ساتھ ساتھ دہرا رہی ہیں کہ وہ پسند کی شادی کرکے کبھی والدین کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنے دیں گی. سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: https://youtu.be/hAgty86enmw

اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اسکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب کرنا کسی کا بھی ذاتی معاملہ ہے اور ایسے میں اسکولز یا کالجز میں بچیوں سے اس قسم کے عہد لینا مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہے. جبکہ کچھ صارفین نے اسکول انتظامیہ اور پروفیسرز کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ آج کل کے دور میں بچیوں کو اس قسم کا شعور دینا نہایت ضروری ہے کیونکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں محبت کے دھوکوں میں غلط کام کر بیٹھتے ہیں جس کا خمیازہ ان کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ بالخصوص والدین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے .یہ ویڈیو ایک سال پرانا بتایا جا رہا ہے