!-- Auto Size ads-1 -->

اورنگ آباد:7مئی (ورق تازہ نیوز) ویلفیئرایسوسی ایشن فارریسرجنس آف مائناریٹی دہلی کی جانب سے 15 مئی کو صبح ساڑھے نو بجے تا دوپہر تین بجے مولانا آزادریسرچ سنٹر‘مجنوں ہلز اورنگ آباد میں ریاستی سطح پرایک روزہ تعلیمی کانفرنس کاانعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ کانفرنس کامرکز ی موضوع” مسلمانوں کاتعلیمی نظام اور ہماری ذمہ داریاں“ ہے ۔

کانفرنس میں مہمانان خصوصی کے طور پر ڈاکٹرسید ظفرمحمود صدر زکوة فانڈویشن آف انڈیا‘ عبدالمجید پاریکھ ‘عالم قرآن ‘ ڈاکٹرسیدمصباح الدین ‘ ڈاکٹرفوزیہ خان(رکن راجیہ سبھا ) امتیاز جلیل(رکن لوک سبھا) اورنگ آباد ‘ڈاکٹروجاہت مرزا (ایم ایل سی) صدر مہاراشٹروقف بورڈ کومدعو کیاگیا ہے۔اس کانفرنس میں مہاراشٹر کے دانشور مسلمانوں کی ایک ریاستی اسمبلی تشکیل دی جائے گی ۔مہاراشٹر کے ہرضلع کونمائندگی دیجائے گی ۔ اس طرح کی اطلاع ویلفیئر اسوسی ایشن فارریسرجنس آف مائناریٹی دہلی۔مہاراشٹر اسٹیٹ یونٹ کے ذمہ داران نے دی ہے۔