ویشنو دیوی مندر کو دان میں ملے 40 لاکھ کے بند ہو چکے نوٹ

0 13

کٹڑہ: جموں کشمیر کے ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ سے حال ہی میں ملی جانکاری کے مطابق پتہ چلا ہے کہ نوٹ بندی کے دوران قریب 40 لاکھ کے پرانے نوٹ ویشنو دیوی یاترا مارگ پر لگے دان پیٹیوں سے نکلے ہیں ۔

سی ای او شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ سمرنجیت سنگھ نے بتایا کہ نوٹ بندی کے بعد راستوں میں لگی دان پیٹیوں سے 1000 اور 500 کے قریب 40 لاکھ روپے کے پرانے نوٹ ملے ہیں ۔ یاد رہے ہیں 500 اور 1000 کے نوٹوں کو 8 نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریند رمودی کے ذریعے بند کردیا گیا تھا ۔ جس کے بعد بھی ان نوٹوں کو دان پیٹیوں میں ڈالا جارہا ہے ۔