ویر ساورنے انگریزوں کو مدد پہنچائی’معافی‘نامہ بھی دیا تھا راہول گاندھی نے چٹھی، دیکھائی

418

بھارت کو جوڑنے کے لیے طویل اور تاریخی یاترا پر نکلے راہل گاندھی یاترا کے دوران جگہ جگہ میڈیا سے بھی خطاب کر رہے ہیں۔ انھوں نے جمعرات کو بھی میڈیا اہلکاروں سے بات کی اور پریس کانفرنس کے دوران ساورکر کے ذریعہ انگریزوں کی لکھی ہوئی چٹھی پڑھ کر سنائی۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ساورکر جی نے اس میں لکھا ہے– میں التجا کرتا ہوں، سر، میں ہمیشہ آپ کے حکم کی تعمیل کرنے والا خادم بنا رہوں گا…۔ جب انھوں نے اس خط پر دستخط کیے، تو کیا وجہ تھی؟ وہ خوف تھا… وہ انگریزوں سے ڈرتے تھے۔‘‘

راہل گاندھی نے پریس کافنرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کا کام کرتی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’پارلیمنٹ میں بھی ہمیں بولنے نہیں دیا جاتا تھا۔ مائک بند کر دیا جاتا تھا۔

ہم نے بھارت جوڑو یاترا سے پہلے پارلیمنٹ میں بات کرھنے کی کوشش کی۔ نوٹ بندی، جی ایس ٹی، چین، بے روزگاری پر ہمارا مائک بند ہو جاتا تھا۔ ہمارے پاس، یعنی پورے اپوزیشن کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔ اس لیے ہم نے اپنی بات رکھنے کے لیے یہ راستہ چنا۔‘‘