وہ حادثے جو دل پہ ہمارے گزر گئے
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
19 اگست بروز ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں ناندیڑ شہر کے محلہ کھڑکپورہ کے دو نوجوان یونس خان اور شہباز خان کا انتقال ہو گیا۔موت کی خبر ایک صدمے سے کم نہیں ہے ۔ غم کی اس گھڑی اور رنج والم کی کیفیت میں الفاظ تعزیت کا لبادہ اوڑھنے سے قاصر ہیں۔
جن نوجوانوں کو رب کائنات نے اپنی آغوش رحمت میں لے لیا ہے اب اسی کی ذات سے یہ امید بھی کی جاسکتی ہے کہ ان کے ’’افراد خانہ ، رشتے دار اوردوست احباب‘‘ پر رحم کرے، ان کے احساس زیاں کو دور کرے اور انہیں مزید آزمائشوں میں نہ ڈالے، ایسے جواں سالہ بیٹوں کی موت پر صبر و رضا کا دامن تھامے رکھنا بھی رب غفور و رحیم کی اعانت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔بہر حال ان کی دردناک موت ایک ناگزیز حقیقت ہے اس کو تسلیم کرنا اور صبر کا دامن تھامے رکھنا ہی وقت کا تقاضا ہے اور اس احساس کو بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ مرنے والے مرتے ہیں لیکن فنا ہوتے نہیں یہ حقیقت میں کبھی ہم سے جدا ہوتے نہیں
میری اللہ سے دعا ہے کہ دونوں مرحومین کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائیں۔افراد خانہ کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ آمین
شریک غم:حیدر علی_ایم سی این اردو نیوز ناندیڑ