وژن 2026 کی یوجی – پی جی اسکالرشپ؛ اب 30 ستمبر تک آن لائن بھرسکتے ہیں فارم

475

نئی دہلی: (پریس ریلیز) ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے اسکالر شپ کا فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ فارم بھرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات اب 30 ستمبر تک https://www.hwfindia.org/scholarship کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ جانکا ری وژن اسکالر شپ شعبے کے ہیڈ عبدالکریم نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخوں میں توسیع ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل کے ساتھ میٹنگ میں لیا گیا۔ اسکالر شپ پانے کی شرطیں اس طرح ہیں پچھلے کورس میں آپ کے نمبرات 55فیصد سے کم نہ ہو،جس کورس کے لیے آپ فارم بھر رہے ہیں اس میں آپ کا داخلہ لے چکے ہوں، سبھی اسکالر شپ کورس کے پہلے سال سے ہی شروع ہوگی،

سلیکشن صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا،ہیومن ویلفیر فاونڈیشن گزشتہ 15 برس سے یہ اسکالر شپ دے رہا ہے۔ 2006 میں اس کی شروعات کی گئی تھی، ہم ہر سال 500 اسکالر شپ دیتے ہیں، یوجی کورس کے لیے سالانہ 10 ہزار اور پی جی کورس کے لیے سالانہ 15 پزار دیا جاتا ہے ۔