وومنس ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کا سفر اختتام کو پہنچا

477

لندن :وومنس ٹی-20 عالمی کپ کا سیمی فائنل میچ آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں 5 رنوں سے جیت حاصل کر آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ایک وقت ہندوستان جیت کی طرف قدم بڑھاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، لیکن کپتان ہرمن پریت کور (52 رن) کے رَن آؤٹ ہونے کے بعد حالات کافی بدل گئے اور آخر میں 5 رنوں سے ہندوستانی ٹیم کو شکست ملی۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیائی خاتون ٹیم نے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے۔

173 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کے 3 کھلاڑی حالانکہ جلدی جلدی آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن رَن ریٹ اچھا رہا اور کپتان ہرمن پریت کے ساتھ جیما روڈرگز نے 24 گیندوں پر تیز طرار 43 رن بنا کر حالات ہندوستان کے حق میں کر دیے تھے۔ آخری اوور میں ہندوستان کو جیت کے لیے 16 رن بنانے تھے لیکن 10 رن ہی بن سکے۔ 20 اوور میں ہندوستانی خاتون ٹیم نے 8 وکٹ کے نقصان پر 167 رن بنائے۔