وطن سوسائٹی ناندیڑ کے سیکریٹری جنرل رئیس خطیب کو سماجی خدمت پر ایوارڈسے نوازاگیا

608

اورنگ آباد:(راست) ملک اور ریاستی سطح پر بہت سے لوگ اور ادارے خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں،جس میں،غرباء و یتامی اور مفلوک الحال لوگوں کی صحت،معاش اور تعلیمی امداد شامل ہے لیکن ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے رئیس احمد خطیب ولد عبدالقدیر صاحب کو جو شہری سطح پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، ان تمام افراد میں ممتاز حیثیت حاصل ہے کیونکہ مذکورہ خدمت کے کاموں کے ساتھ معاشرتی مسائل جس میں سر فہرست خاندانی تنازعات اور میاں بیوی کے بگڑتے تعلقات کو حل کرنے کا کام رئیس خطیب صاحب اور وطن سوسائٹی بخوبی انجام دیتے ہیں۔

رئیس احمد خطیب وطن سوسائٹی ناندیڑ کے سیکریٹری جنرل ہے،آپ کی خدمات کا اعتراف اس لیے بھی ناگزیر ہوجاتا ہے کہ وہ جتنا شو پٹپ اور کیمرے کی نظروں سے بچتے ہیں اتنے ہی عام و خاص میں مقبول و معروف ہیں۔اپنی سرگرمیوں کو میڈیا کی زینت نہ بنانا شاید آپ کی مخلصانہ نیت اور رضائے الہی کا حصول معلوم ہوتی ہے۔یہ نتیجہ اس لیے نکالا جا سکتا ہے کہ وطن سوسائٹی اپنے قیام سے اب تک ۱۲ سالوں میں ۱۱۵۰۰ سے زیادہ معاملات میں صلح کراچکی ہے۔معاملات کی سنوائی اور یکسوئی کے لیے بروز سنیچر و اتوار دو بجے تا مغرب کا وقت طئے ہے،جس میں علماء اکرام سے رہنمائی لی جاتی ہے۔کرونا وبا کے عروج اور سخت لاک ڈاؤن کے دور میں وطن سوسائٹی نے تقریبًا تین سو ٹن اناج ضرورت مندوں میں تقسیم کیا،کیمپ لگاکر ہزاروں لوگوں کو مالیگاؤ کا کاڑھا بھی پلایا،مریضوں کو دواخانوں میں شریک اور ڈاکٹرز کی ضروری وزٹ، اسی طرح علاج و معالجہ میں امداد جیسے کاموں کو انجام دینے کے لیے پوری ٹیم کو رضاکارانہ اپنی خدمات انجام دلوانے میں یقیناً رئیس خطیب کا بے لوث خدمت کا جذبہ اور دیانت دارانہ کردار کار فرما ہے،انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے ہمدرد ٹرسٹ اورنگ آباد جو کہ علاقہ مراٹھواڑہ کا ایک معتبر ٹرسٹ ہے جس کی جانب سے سماجی خدمات اور صحافتی خدمات و مثالی معلم کے ایوارڈ مثالی خدمات پر دیے جاتے ہیں کی جانب سے اس مرتبہ رئیس احمد خطیب ناندیڑ کو مراٹھواڑہ کا سب سے بڑا سماجی خدمت گار ایوارڈ "ڈاکٹر رفیق زکریا ہمدرد مراٹھواڑہ مثالی خدمت گار ایوارڈ ” سے نوازا گیا،ہمدرد ٹرسٹ کا یہ پروگرام بتاریخ ۲۸ اگست۲۲۰۲؁  بروز اتوار کو مولانا آزاد ریسرچ سینٹر اورنگ آباد میں منعقد کیا گیا،

جس میں چیف گیسٹ کے طور پر ،ایم آئی ایم کے  ایم پی امتیاز جلیل،اور وحدت اسلامی ہند کے امیر و کل جماعتی وفاق مہاراشٹر کے صدر جناب ضیاء الدین صدیقی صاحب موجود تھے۔بحرحال رئیس احمد خطیب صاحب کو مبارکباد کے ساتھ دعا ہیکہ اللہ ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور آپ کو مزید خدمات انجام دینے کی استعداد و حوصلہ عطا فرمائے  رئیس خطیب صاحب کو سماجی خدمت پر ایوارڈ ملک اور ریاستی سطح پر بہت سے لوگ اور ادارے خدمت خلق کا کام انجام دیتے ہیں،جس میں،غرباء و یتامی اور مفلوک الحال لوگوں کی صحت،معاش اور تعلیمی امداد شامل ہے لیکن ناندیڑ سے تعلق رکھنے والے رئیس احمد خطیب ولد عبدالقدیر صاحب کو جو شہری سطح پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں، ان تمام افراد میں ممتاز حیثیت حاصل ہے کیونکہ مذکورہ خدمت کے کاموں کے ساتھ معاشرتی مسائل جس میں سر فہرست خاندانی تنازعات اور میاں بیوی کے بگڑتے تعلقات کو حل کرنے کا کام رئیس خطیب صاحب اور وطن سوسائٹی بخوبی انجام دیتے ہیں۔