وشنوپوری پروجیکٹ کے 8 دروازے کھولے گئے

265

ناندیڑ: 19؍ستمبر ( ورقِ تازہ نیوز) آج وشنوپوری پروجیکٹ کے 8 دروازے کھولے گئے۔ جس میں سے 2288 کیومیکس پانی کا اخراج ہورہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے وشنوپوری پروجیکٹ میں پانی کی آمد کی وجہہ سے پروجیکٹ میں پانی کا ذخیرہ 352.20 میٹر ہوگیا تھا۔

آج 19 ستمبر کی شام ساڑھے بجے وشنوپوری پروجیکٹ کے گیٹ نمبر 1,5,6,7,13,15,16 اور 17 کو کھول دیا گیا۔ جس میں سے 2288 کیومیکس پانی کا اخراج ہورہا ہے۔ شہر کے سنت داس گنو پل کے قریب پانی پل کی چھت تک پہنچ گیا ہے۔ پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ رہی ہے جس کے پیش نظر ندی کنارے آباد ساکنان کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔