وشاکھاپٹنم آندھرا پردیش کا نیا دارالحکومت ہوگا

582

وشاکھاپٹنم: چیف منسٹر جگن ریڈی نے نئے دارالحکومت کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست کی راجدھانی کو وشاکھاپٹنم منتقل کیا جائے گا۔

چیف منسٹر ریڈی نے کہا کہ وہ اپنا دفتر وشاکھاپٹنم منتقل کریں گے۔ 23 اپریل 2015 کو آندھرا حکومت نے امراوتی کو اپنا دارالحکومت قرار دیاتھا۔ پھر 2020 میں، ریاست نے تین دارالحکومت بنانے کا منصوبہ بنایا۔ جس میں امراوتی، وشاکھاپٹنم اور کرنول شامل تھے۔