ممبئی: اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف ممبئی کے ڈوگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ۔اس موقع پر پولیس اسٹیشن کے تھانیدار شبانہ شیخ بھی موجود تھیں۔ وسیم رضوی نے قرآن پاک کی متعدد آیات کے خلاف زہر افشانی کی ہے اور سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ،ممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے کہاکہ وسیم رضوی نے فتنہ پھیلانے کی کوشش کی ہے اور یہی سب ہے کہ سماج میں اشتعال انگیزی کرنے اور دوفرقوں میں تفرقہ ڈالنے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ہے ۔جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرانے کے دوران جاوید شراف، مولانا ظہیر عباس رضوی،سراج خان، حبیب بھاٹکر،عبدالجلیل انصاری، وغیرہ موجود تھے ۔ آج ہی اترپردیش کے بریلی میں انجمن خدام رسول نے بھی ا یک مقدمہ درج کرایا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں