وسئ پھاٹا ناکہ پر احتجاجی دھرنا

وسئ پھاٹا ناکہ پر احتجاجی دھرنا

وسئ پھاٹا: (ایازاحمدقاسمی)بہوجن کرانتی مورچہ, جمیعتہ علماء اور دیگر تنظیموں کی حمایت میں ,سی اےاے ,این آرسی اور NPR کے خلاف احتجاجی ریلی اور دھرنے کا انعقاد کیا گیا, بہوجن کرانتی مورچہ کے کارکنان اور دلت, ادیواسی,اور مسلم تنظیموں کے اراکین, سب ایک ساتھ مل کر رینج آفس سے وسئ پھاٹا تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئ جمہوریت کو بچانے کیلئے, پھر یہ ریلی وسئ پھاٹا ناکہ پر احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوگئ, واضح رہے ہر مزہب کے ماننے والے شریک تھے,مقررین نے بھی یہی باور کرایا کہ یہ سیاہ قانون مسلمانوں کےخلاف نہیں بلکہ ہمارے آئین کے خلاف ہے, اور حکومت ہندو مسلم کا مسئلہ بنانا چاہتی تھی لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی اور سب سے پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے طلباء نے تحریک چلائی اور ہمارے ملک کے برادروطن پیش پیش رہے,جمیعتہ ضلع پالگھر کےصدر مولانا سرور صاحب مظاہری نے کہا کہ اب ہمیں بزدل بن کے نہیں رہنا ہوگا اپنے حق کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی اور جمہوریت کو بچانا ہوگا,عمار پٹیل,اسماعیل خان,ایڈوکیٹ اشرف خان ,,ایڈوکیٹ ظہیر,یوگیش, اور بہوجن کرانتی مورچہ کے کارکنان اور ادیواسی خواتین نے بھی اس قانون اور این آرسی کے خلاف اظہار خیال کیا,بڑی تعداد میں, ہندو ,مسلم, سکھ, ادیواسی ,دلت , شریک رہے

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me