کویت سٹی : وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے آج کویت کے وزیراعظم شیخ صبا خالد الحامد الصباسے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ جئے شنکر، وزیراعظم نریندر مودی کا شخصی مکتوب کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصبا کے حوالے کریں گے ۔ کویت میں زائد از 10 لاکھ ہندوستانی مقیم ہیں ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں