وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرایا۔ایمرجنسی لینڈنگ

0 70

وارانسی:26۔ جون۔ (ورق تازہ نیوز) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ وارانسی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے آئے تھے۔ آج صبح جب ہیلی کاپٹر نے پولیس لائن سے لکھنؤ کے لیے ٹیک آف کیا تو تقریباً 1500 فٹ اوپر جانے کے بعد ایک پرندہ ہیلی کاپٹر کے شیشے سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو احتیاط کے طور پر پولیس لائن میں اتارا گیا۔

وارانسی کے ضلع افسر کے مطابق کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ہیلی کاپٹر کو احتیاط کے طور پر اتارا گیا۔ اس کے بعد سی ایم روڈ سے بابت پور ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے. یہاں سے سرکاری ہوائی جہاز سے لکھنؤ ر وانہ ہوئے۔