
نئی دہلی : کوروناکیخلاف ٹیکاکاری کا انتظار اب ختم ہونے کوہے۔ حکومت کی جانب سے سولہ جنوری سے ملک بھرمیں ٹیکہ کاری کی شروعات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت تین کروڑ ہیلتھ ورکروں اور فرنٹ لائن ورکرس کو ٹیکہ لگایاجائے گا۔ واضح ہو کہ سنیچر کو وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی تھی جس میں ا س ویکسینیشن کے حوالے سے فیصلہ لیاگیا۔ میٹنگ میں وزیراعظم نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی 16 جنوری کو صبح 11 بجے ویکسینیشن پروگرام کی شروعات کریں گے۔ اس موقع پر پی ایم مودی ویکسینیشن کیلئے بنائی گئی کوون ایپ (COWIN) کو بھی لانچ کریں گے۔
Hi…. I am Naqui Shadab Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra. Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use Facebook button to follow me.